ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے

0

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  کراچی: شہر قائد میں قائم گورنر ہاؤس سندھ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک شام7 بجے لیکچر دیں گے، جس میں مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔  گورنر ہاﺅس آمد پر کامران خان ٹیسوری نے  معروف مبلغ کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

معروف اسکالر نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ آج شام 7 ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس میں لیکچر دیں گے، پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اور شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی مسائل کے باعث دعوت نامہ جاری کئے گئے۔

گورنر سند ھ نے کہا کہ آئی ٹی کے طلباء شرکت کرنا چاہیں تو وہ اپنا دعوت نامہ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں، شرکت کرنے والے افراد اپنے ہمراہ دعوت نامہ اور شناختی کارڈ ضرور ساتھ لائیں۔


%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%b0%d8%a7%da%a9%d8%b1-%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9-%da%af%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%b1-%db%81%d8%a7%d8%a4%d8%b3-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *