پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
لزبن: پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لزبن کی پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے مضافات میں نامعلوم حملہ آور نے دن دہاڑے ایک خاتون اور دو مردوں کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ لزن کے ضلع پینہا ڈی فرانکا میں پیش آیا جہاں نوکری پیشہ افراد کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ تین افراد گولی لگنے سے دم توڑ گئے ہیں اور مشتبہ حملہ آور 3 افراد فرار ہوگئے تاہم اس واقعے کی وجوہات بتانا قبل از وقت ہوگا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ قتل ہونے والے دو افراد کو سر پر گولی ماری گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پرتگال میں اس طرح قتل کے واقعات عام طور پر پیش نہیں آتے ہیں اور پرتگال کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق پرتگال پرامن ممالک کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہے لیکن حالیہ قومی سلامتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں جرائم کی شرح میں 5.6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور 14 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔
%d9%be%d8%b1%d8%aa%da%af%d8%a7%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d9%84%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af-%d8%b3%db%92-%d8%ae%d8%a7%d8%aa