ٹرانسفارمیشن پلان، ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کردیے

0

  اسلام آباد: ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر میں مختلف بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو ضم کرکے ان کی جگہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے گا جو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے ماتحت ہوگا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اورممبرڈیجیٹل انیشیٹیو کے عہدوں کو ختم کر دیا گیا، آئی ٹی اور ڈیجیٹل انیشیٹیو کی جگہ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن بنا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے ممبر کی جگہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ممبران لینڈریونیو آپریشنز کو رپورٹ کریں گے، ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ختم کر کے ممبر ٹیکس پیئرز سروسز کا نام دیا گیا۔ اسی طرح ایف بی آر ممبر اکاوٴنٹنگ کا عہدہ ختم کر کے ممبرآرگنائزیشنل آڈٹ بنا دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریونیو انالیسز بھی ممبر ان لینڈریونیو کو رپورٹ کریں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ بورڈ ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کو جواب دہ ہوں گے دوسری جانب ایف بی آر ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کے پاس ممبر آئی ٹی اور ممبر ڈیجیٹل انیشیٹیو کے اختیارات بھی ہوں گے۔


%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%b3%d9%81%d8%a7%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%86%d8%8c-%d8%a7%db%8c%d9%81-%d8%a8%db%8c-%d8%a2%d8%b1-%d9%86%db%92-%d8%a8%d9%88%d8%b1%da%88-%d9%85%d9%85

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *