ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا

0

فوٹو: بی سی سی آئی

فوٹو: بی سی سی آئی

 دبئی: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں کل سے ہوگا، ویمنز ورلڈ کپ اسمارٹ ری پلے سسٹم کے ساتھ ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا، یہ ٹیکنالوجی اس سے قبل لیگ ٹورنامنٹ ہنڈریڈ اور آئی پی ایل 2024 میں استعمال کی جاچکی ہے۔

اسمارٹ ری پلے سسٹم کے تحت ہر میچ میں 28 کیمروں کی مدد سے ٹی وی امپائر کو زیادہ بہتر فوٹیج فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر فیصلہ کرسکے، اسٹمپنگ کے لیے نیا سسٹم ٹی وی امپائر کو ایک ہی فریم میں تین زاویوں یعنی سائیڈ آن کیمروں کے ساتھ ساتھ فرنٹ آن سے فوٹیج دکھائے گا۔

اس سے قبل اس مقصد کیلئے اسٹمپ کیم استعمال کیا جاتا تھا جو تقریباً 50 فریم فی سیکنڈ کی کم رفتار سے کارروائی کو ریکارڈ کرتا تھا، اس کے مقابلے میں ہاک آئی کیمرے تقریباً 300 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرتے ہیں، یعنی اب امپائرز کو فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ درست فوٹیج دستیاب ہوگی۔

نئے سسٹم میں ٹی وی ڈائریکٹر کا کردار ختم ہوجائے گا اور ٹی وی امپائر دو ہاک آئی آپریٹرز سے براہ راست ان پٹ وصول کرے گا جو امپائر کی طرح ایک ہی کمرے میں بیٹھے ہوں گے اور اسے ہاک آئی کے آٹھ ہائی اسپیڈ کیمروں کے ذریعے گراؤنڈ میں لی گئی ویژول فراہم کریں گے۔

اسمارٹ ری پلے سسٹم کے تحت اسٹمپنگ ریفرل کی صورت میں ٹی وی امپائر ہاک آئی آپریٹرز سے اسپلٹ اسکرین ویژول لے سکتا ہے، اگر گیند کے بلے سے گزرنے پر واضح فرق ہو تو ٹی وی امپائر الٹرا ایج طلب نہیں کرے گا بلکہ اسٹمپنگ کیلئے سائیڈ آن ری پلے کو براہ راست چیک کرنے کے لیے آگے بڑھے گا۔ اگر ٹی وی امپائر کو بلے اور گیند کے درمیان واضح فرق نظر نہیں آتا تب ہی وہ الٹرا ایج سے رجوع کرسکتا ہے۔


%d9%88%db%8c%d9%85%d9%86%d8%b2-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be-%d9%be%db%81%d9%84%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%a7%d9%85

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *