نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے لگے

0

اسرائیلی وزیراعظم کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔

تل ابيب: اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اسرائیلی وزیراعظم خوف کے مارے کانپنے لگے۔

ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغ دیے جس پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو خوف زدہ ہوکر زیرِ زمین بنکرز میں چھپ گئے۔

اس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے جو بیان جاری کیا اس میں بھی وہ نہایت خوف زدہ تھے اور ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : ’’نصر من اللہ وفتح قريب‘‘ ایرانی حملے کے بعد خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔ لیکن ان کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کےلیے کیا ہے۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کو پہلے زیادہ شدید اور طاقتور حملوں سے خبردار کیا ہے۔


%d9%86%db%8c%d8%aa%d9%86-%db%8c%d8%a7%db%81%d9%88-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%ae%d9%88%d9%81-%d8%b2%d8%af%db%81%d8%8c-%db%81%d8%a7%d8%aa%da%be-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *