نواز شریف کا کے پی سے مریضوں کا علاج کیلئے پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

0

بیئرسٹر سیف نے نواز شریف او وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کی—فوٹو: فائل

بیئرسٹر سیف نے نواز شریف او وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کی—فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم کا خیبرپختونخوا سے مریضوں کا علاج کے لیے پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مریضوں کا علاج کے لیے پنجاب جانے کا نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز ہے حالانکہ شریف خاندان کے لوگ تو خود سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے اسپتال اتنے اچھے ہیں تو خود علاج کیوں نہیں کراتے، پنجاب میں کئی باریاں لینے کے باوجود صحت کارڈ منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا، عمران خان کا اپنا گھر اسکیم منصوبہ کاپی کرلیا ہے تو صحت کارڈ منصوبہ کب کاپی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں معاشی استحکام کا دعویٰ بھی مضحکہ خیز ہے، کیا ملک پر مسلط جعلی فارم 47 کی حکومت مسلم لیگ (ن) کی نہیں ہے، نواز شریف شاید شہباز شریف کی حکومت کو مسلم لیگ (ن)کی حکومت نہیں مانتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی حکومت سے خوش نہیں ہیں، علی امین گنڈاپور باپ بیٹی دونوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور احتجاج کے لیے پنجاب آتے ہیں جو ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے، اقتدار کی کئی باریاں لینے کے باوجود نواز شریف کس سے گلہ کررہے ہیں۔


%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%be%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b1%db%8c%d8%b6%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac-%da%a9%db%8c%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *