محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد

0

مگرمچھ کو بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

مگرمچھ کو بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: محکمہ جنگلی حیات نے ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے  نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد کر لیا۔

حکام کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی چھاپہ مار ٹیم نے پنجاب کے شہر قصور میں غیرقانونی تحویل سے مگرمچھ برآمد کرلیا۔ مارش مگرمچھ کی لمبائی 7 فٹ ہے اور عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

برآمد ہونے والے مگرمچھ کو گٹ والا وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بیرون ملک مگرمچھ کی کھال اور گوشت فروخت کیے جاتے ہیں۔


%d9%85%d8%ad%da%a9%d9%85%db%81-%d8%ac%d9%86%da%af%d9%84%db%8c-%d8%ad%db%8c%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%8c-%d9%86%d8%a7%db%8c%d8%a7%d8%a8-%d9%86%d8%b3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *