قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
کراچی: پی آئی اے نے ترکیہ کی پروازوں کے لیےانوینٹری اورسلاٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طورپرمعطل کردیا،13اکتوبرتک پی آئی اے کی کوئی بھی پروازترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار4 پروازیں ترکیہ کے لیے آپریٹ کرتی ہے مذکورہ صورتحال استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو انوینٹری اور سلاٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پیدا ہوئی۔
%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%a7%db%8c%d8%a6%d8%b1%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%d9%86%db%92-%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c%db%81-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%a7%d9%be%d9%86%d8%a7-%d9%81%d9%84%d8%a7%d8%a6