سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹم ساوتھی کی جگہ اب وکٹ کیپر ٹام لوتھم بھارت کے خلاف 16 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان بننا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، اپنے پورے کیریئر میں ہمیشہ ٹیم کو فوقیت دی اور مجھے یقین ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے بہترین ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
انکا کہنا تھا کہ کپتان ہونے سے انکی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے اسی لیے وہ میدان میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرکے ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹم ساوتھی کو 2022 میں کین ولیمسن کی جگہ ٹیسٹ کپتان بنایا گیا تھا۔ انکی کپتانی میں نیوزی لینڈ نے 14 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا جس میں سے 6 میں فتح اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ دو ڈرا ہوئے۔
%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d9%84%d9%86%da%a9%d8%a7-%d8%b3%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%b3%d8%aa-%d9%be%d8%b1-%d9%b9%d9%85-%d8%b3%d8%a7%d8%a4%d8%aa%da%be%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%da%a9%d9%be