حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
غزہ: حماس نے تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
حماس کے عسکری ونگ نے تل ابیب کے علاقے جافا میں منگل کو ایک بلیوارڈ اور ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
اسی سے متعلق: اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
القسام بریگیڈ نے جاری بیان میں کہا کہ دونوں حملہ آور حماس کے جنگجو تھے جن کا تعلق جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تھا۔
واضح رہے کہ یہ حملہ منگل کو ایرانی میزائل حملوں سے چند لمحے پہلے کیا گیا تھا، اسرائیلی فائرنگ سے دونوں جنگجو بھی شہید ہوگئے تھے۔
%d8%ad%d9%85%d8%a7%d8%b3-%d9%86%db%92-%d8%aa%d9%84-%d8%a7%d8%a8%db%8c%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-7-%d8%b5%db%8c%db%81%d9%88%d9%86%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%db%81%d9%84%d8%a7%da%a9-%da%a9%d8%b1