برطانوی فوج اسرائیل کو ایرانی حملے سے بچانے کیلیے آگے آگے رہی
امریکا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج نے اسرائیل کو ایران کے حملے سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف برطانوی وزیر دفاع جان ہیلے نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ وہ ایرانی حملے کو روکنے میں کردار ادا کرنے والے فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قبرص پہنچے تھے۔
برطانوی وزیر دفاع نے پوری طرح اسرائیل کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فوج کے ان پائلٹوں اور دوسرے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اسرائیل کے حق میں فوجی مہم میں حصہ لیا تھا۔
اس دوران وزیر دفاع نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سے برطانوی شہریوں کے محفوظ انخلاء کے منصوبے پر بریفنگ لی اور شہریوں کی جلد از جلد چارٹرڈ طیارے کے ذریعے واپسی پر زور دیا۔
دوسری جانب دفاعی امور کے ماہرین نے برطانوی وزیر دفاع کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا امریکا اور اس کے قریبی اتحادی اسرائیل کے لیے تقریبا نیٹو فورسز کی طرح فوجی کردار ادا کرتی ہیں تاہم وہ اس اعلان نہیں کرتیں بلکہ اسے امریکی اور برطانوی مفادات کے تحفظ کے نام دیتی ہیں۔
یاد رہے قبرص میں برطانیہ کا فوجی اڈہ قائم ہے جس کی غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کی مدد میں غیر معمولی اہمیت ہے۔
%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%d9%88%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%ac-%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84-%da%a9%d9%88-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%a8