پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایران اور اسرائیل کشیدگی کے باعث تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔
پی آئی اے نے ایئرلائن کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات جاری کردیئے۔ ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کے فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دئیے جارہےہیں، جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی،ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکیہ جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور کے روٹ کواستعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور کے ذریعے یواے ای ،بحرین ،دوحہ اورسعودی عرب کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
%d9%be%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%92-%d9%86%db%92-%d8%aa%d9%85%d8%a7%d9%85-%d9%be%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%b2%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a6