وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیراور فلسطین کا بھرپور مقدمہ لڑا، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کا بھرپور مقدمہ لڑا اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کے دوران نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہال خالی ہو گیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے، جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک، پاکستانی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں اور مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.9 فیصد پر آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب فلسطین کاز کے لیے ایک توانا آواز تھی اور مسئلہ کشمیر پر بھی عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔
%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%81