ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کل سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم وزرا، نائب وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آئیں گے۔ وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوگی۔
دونوں رہنما پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تجارت، روابط، توانائی، زراعت صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں پر گفتگو کریں گے اور علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تاریخ، ثقافت اور ایمان میں جڑے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%b4%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%a8%d8%b1%d8%a7%db%81%db%8c%d9%85-%d8%aa%db%8c%d9%86