راولپنڈی؛ پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی
راولپنڈی: پولیس لائنز میں افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔
فائرنگ کا واقعہ پولیس لائنز فٹ بال گراؤنڈ میں پیش آیا۔ سی ٹی ڈی میں تعینات پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر کے بیٹے سمیت دو نوجوان زخمی ہوئے۔
پولیس آفیسر کے بیٹے نے فائرنگ کرکے دو نوجوان زخمی کیے۔ ملزم ارسل سی ٹی ڈی میں تعینات امتیاز علی کا بیٹا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک نوجوان احمر پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا۔
%d8%b1%d8%a7%d9%88%d9%84%d9%be%d9%86%da%88%db%8c%d8%9b-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d8%a7%d9%81%d8%b3%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af