حادثاتی فائرنگ سے زخمی گووندا کب تک صحت یاب ہوں گے؟ ڈاکٹروں نے بتادیا

0

 ممبئی: نامور بھارتی اداکار گووندا اپنی ہی ریوالور سے چلی حادثاتی گولی سے زخمی ہونے کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

یہ واقعہ ان کے گھر میں پیش آیا جب ریوالور الماری میں رکھتے ہوئے اچانک گر گئی اور فائر ہو گیا، فوراً ہی گووندا کو ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق، گووندا کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ان کے گھٹنے کے نیچے گولی لگی تھی جس کے باعث انہیں 8 سے 10 ٹانکے لگے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

حادثے کے بعد، گووندا کا پہلا آڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ “دعاؤں نے مجھے بچا لیا”۔ اس دوران ان کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی والد سے ملنے اسپتال آئیں، لیکن میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گووندا اپنی کولکتہ کی فلائٹ کے لیے تیار ہو رہے تھے۔ ان کے منیجر نے بتایا کہ گووندا کے گھر سے نکلنے سے قبل ہی یہ حادثہ پیش آیا۔


%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%ae%d9%85%db%8c-%da%af%d9%88%d9%88%d9%86%d8%af%d8%a7-%da%a9%d8%a8-%d8%aa%da%a9-%d8%b5%d8%ad%d8%aa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *