اداروں کی نجکاری کیلیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے سرکاری اداروں کی نجکاری کیلیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں مختلف اداروں کی نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اداروں کی نجکاری کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔
اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کے لیے دیے گئے اشتہارات کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک سمیت مزید اداروں کی نجکاری پربھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
%d8%a7%d8%af%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%ac%da%a9%d8%a7%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92-%d9%85%d8%b0%d8%a7%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%aa%db%8c-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c