20 سال تک آپریشن کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار

0

سموت ساکھون: تھائی لینڈ میں ایک 36 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو 20 سال تک بغیر کسی میڈیکل لائسنس کے جنسی آپریشن کررہا تھا۔

حال ہی میں ایک 36 سالہ تھائی لینڈ کے شہری نے اعتراف کیا کہ اس نے صرف 9ویں جماعت کی تعلیم حاصل کی ہے جبکہ اسے بغیر میڈیکل لائسنس کے 20 سال تک جنسی آپریشن کو انجام دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

وسطی تھائی لینڈ کے شہر سموت ساکھون سے تعلق رکھنے والے کٹیکورن سونگری کو گزشتہ ہفتے ایک ٹاؤن ہاؤس میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے جنسی آپریشن کے مختلف طریقہ کار انجام دے رہا تھا۔

سونگری نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی خدمات کی تشہیر کرتے تھے اور ہر ماہ کم از کم دو یا تین مریضوں پر کام کرتے تھے، باوجود اس کے کہ اس کے پاس کوئی طبی تربیت یا لائسنس نہیں ہے۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ 14 سال کا تھا تو اس نے خود کو امپلانٹس کرنے کا طریقہ سکھایا اور وہ تب سے یہ کر رہا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے اس کی اطلاع حکام کو ایک ناراض مریض نے دی جسے سلیکون انفیکشن کے بعد سنگین انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


20-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d8%aa%da%a9-%d8%a2%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b4%d9%86-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%da%af%d8%b1%d9%81

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *