کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کا فقدان، خاتون نے وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروقت علاج اور سہولیات نہ ملنے پر سرکاری اسپتال کے وارڈ کے باہر ہی بچے کو جنم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں انتظامیہ کی بے حسی اور تعاون نہ کرنے پر حاملہ خاتون کے ہاں وارڈ کے باہر ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق اسپتال میں کوئی اسٹریچر موجود ہے اور نہ ہی کوئی ریفرل کا طریقہ کار جبکہ حکومتی اقدامات کے دعوے بھی محض باتوں کی حد تک ہیں۔
اُدھر اسپتال انتظامیہ نے اس صورت حال اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
%da%a9%d9%88%d8%a6%d9%b9%db%81-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%b1%da%a9%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%be%d8%aa%d8%a7%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%81%d9%88%d9%84%db%8c%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d9%81