ڈائریکٹر کو ڈینگی ہونے سے اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی فلم شوٹنگ روک دی گئی

0

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی مشہور فلم ’دے دے پیار دے‘ کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور اس بار فلم میں رومانوی کامیڈی کا تڑکا مزید بڑھانے کے لیے آر مادھاون کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو اجے دیوگن کے ساتھ ہارر فلم شیطان میں بھی نظر آئے تھے۔

فلم کی شوٹنگ پٹیالہ، پنجاب میں شروع ہوئی تھی لیکن ڈائریکٹر انشول شرما کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے تقریباً 7-8 دن مکمل ہو چکے تھے اور ٹیم کا ارادہ تھا کہ وہ وسط اکتوبر تک شوٹنگ جاری رکھے گی، لیکن ڈائریکٹر کی بیماری کے بعد تمام کاسٹ اور عملہ ممبئی واپس آ گیا ہے۔

انشول شرما کی صحت یابی کے بعد ممبئی میں شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور پھر اداکاروں کی دستیابی کے مطابق پٹیالہ کا شیڈول مکمل کیا جائے گا۔

’دے دے پیار دے 2‘ میں کہانی کو آگے بڑھایا جائے گا جہاں آشیش اور عائشہ اپنے تعلقات میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے عائشہ کے خاندان سے ملنے جائیں گے۔

فلم میں آر مادھاون، عائشہ کے والد کا کردار نبھائیں گے جو آشیش کو اپنی بیٹی کے شوہر کے طور پر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوں گے۔ اس سے کئی مزاحیہ اور دلچسپ واقعات جنم لیں گے۔

فلم 1 مئی 2025 کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے اور اسے ٹی سیریز اور لو فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔


%da%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d9%88-%da%88%db%8c%d9%86%da%af%db%8c-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d8%ac%db%92-%d8%af%db%8c%d9%88%da%af%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *