پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلیے مختلف صنعتی یونٹ لگائے جائیں گے

0

 لاہور: پنجاب کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے کے لیے مختلف صنعتی یونٹ لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ 

ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا سترہواں اجلاس ہوا جس میں  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ، ایڈیشنل سیکرٹری پرزنز عاصم رضا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاہرام توقیر، لیڈی سپرنٹنڈنٹ جیل امبر نقوی، اعزازی ممبران قرشی فاؤنڈیشن اور جمیعت تعلیم القرآن ٹرسٹ نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں پنجاب کی جیلوں میں پہلے مرحلے میں قیدیوں کے کھانے کیلیے خالص آٹے کی فراہمی کیلیے آٹا پیسنے والی چکیوں کی کامیاب تنصیب کے بعد اخراجات کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کی 05 سینٹرل جیلوں راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، ساہی وال ، بہاولپور، اور ملتان میں ٹف ٹائل انڈسٹری لگانے کیلیے جدید مشینوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔  سینٹرل جیل ملتان میں قیدیوں کی تربیت اور ہنر سکھانے کیلیے واشنگ پاؤڈر بنانے کا یونٹ لگانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں  ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں نہانے کے صابن کی تیاری کا یونٹ اور ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں ایل ای ڈی لائٹ بنانے کے یونٹ اور مرمت کی ورکشاپ بنانے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح سینٹرل جیل راولپنڈی میں فینائل بنانے اور سینٹرل جیل گوجرانولہ میں برتن سازی کا یونٹ لگانے کی منظوری دی گئی۔

مندرجہ بالا تمام انڈسٹری کی تنصیب ایک ماہ میں مکمل ہوگی جس کا مقصد قیدیوں کو ہنر سکھانا ہے۔ تیار شدہ پراڈکٹ مارکیٹ میں سیل ہونے پر قیدیوں کو بھی منافع میں سے حصہ دیا جائے گا۔

وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت محکمہ جیل خانہ جات قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلیے دن رات کوشاں ہے تاکہ رہا ہونے کے بعد قیدیان باعزت روزگار کما سکیں اور جرائم کی طرف دوبارہ مائل نہ ہوں۔


%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%da%a9%db%8c-%d8%ac%db%8c%d9%84%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%db%81%d9%86%d8%b1%d9%85%d9%86%d8%af-%d8%a8%d9%86%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *