ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو عام آدمی کے کاروبار کو اہمیت دینی ہوگی، گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کے ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو عام آدمی کے کاروبار کو اہمیت دینی ہوگی بجلی کی فی یونٹ قیمت جلد کم ہوگی اور آئی پی پیز کے تمام معاہدے دوبارہ ہوں گے۔
لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کے کراچی پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے شہر میں بجلی نہیں ہے پارکنگ کے مسائل ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں صرف بڑے کاروبار کو اہمیت اور ترجیح دی گئی ہے چھوٹے کاروبار کی ترقی کے بغیر پاکستان کی معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی آئی پی پیز کا مسئلہ جلد حل ہونے جارہا ہے فی یونٹ بجلی اور مہنگائی بھی کم ہونے جارہی ہے سود بھی ڈبل ڈیجٹ سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آجائے گا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار کے نقصان کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنس گیا پاکستان کے پاس سب کچھ ہے یہاں وسائل اور ٹیلنٹ کی بھی کمی نہیں نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ مایوس نہ ہوں اور محنت کرتے رہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
%d9%85%d9%84%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%db%8c%d8%b4%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d9%86%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%aa%d9%88-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%af%d9%85%db%8c-%da%a9