سندھ میں سیاحتی مقامات پر شوٹنگ، کمرشل وڈیو اور فوٹوگرافی کی فیس میں بڑی کمی
کراچی: سندھ میں سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی اور برائیڈل شوٹنگ کی فیس میں بڑی کمی کردی گئی۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت و سیاحت نے سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی، برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق موہن جو دڑو لاڑکانہ، مکلی کی 2 لاکھ روپے سے فیس کم کرکے 50 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح قائد اعظم ہاؤس میوزیم کی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
مکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد، کوٹ ڈیجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ کی فیس ایک لاکھ سے کم کرکے 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ عمرکوٹ قلعہ و میوزیم، رانی کوٹ قلعہ، چوکنڈی قبرستان، بھنبھور قلعہ کی نئی فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
سیکرٹری کلچر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوتی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فیسیں کم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔
%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%ad%d8%aa%db%8c-%d9%85%d9%82%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%aa-%d9%be%d8%b1-%d8%b4%d9%88%d9%b9%d9%86%da%af%d8%8c-%da%a9%d9%85%d8%b1%d8%b4%d9%84