بھارتی کمپنی کا ٹارگٹ پورا کرنے کا دباؤ؛ ایریا منیجر نے خودکشی کرلی
نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں بجاج فنانس کمپنی میں کام کرنے والا 42 سالہ ایریا منیجر نے کام کی زیادتی اور بے جا دباؤ کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے جھانسی میں 2 بچوں کے باپ ترون سکسینا اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
اہل خانہ نے پولیس کا بتایا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو کمرے میں بند کر خود پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
اہلیہ کے نام 5 صفحات پر مشتمل خط میں ترون سکسینا نے لکھا کہ گزشتہ دو ماہ سے ٹارگٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں سینیئرز تنخواہ کاٹنے اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
خط میں مزید لکھا کہ میں 40 روز سے کام کے دباؤ کے باعث سو نہیں سکا۔ بھوک لگنا ختم ہوگئی اور ہر قوت دباؤ سوار رہتا تھا۔ میں بہت تنگ آگیا ہوں اور خودکشی کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
ترون سکسینا نے خط میں لکھا کہ مجھے بچوں کی اسکول کی فیس بھرنی ہے اور کئی دیگر اخراجات بھی ہیں لیکن ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے تنخواہ میں سے پیسے لگانے کے لیے دباؤ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بجاج فنانس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ یہ کمپنی لوگوں کو قرض فراہم کرتی ہے جو قسطوں کی صورت میں واپس لیتی ہے جس کے لیے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ٹیم رکھی جاتی ہے۔
%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%b9%d8%a7%d8%b1%da%af%d9%b9-%d9%be%d9%88%d8%b1%d8%a7-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%af%d8%a8%d8%a7%d8%a4