انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی
حیدرآباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمرفاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت ون نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمرفاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی، ملزم کو رواں سال سی ٹی ڈی نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق سزا پانے والا ملزم افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور اس کے خلاف اے ٹی اے ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔
%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%af%d8%a7%d8%af-%d8%af%db%81%d8%b4%d8%aa-%da%af%d8%b1%d8%af%db%8c-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%af%d9%85-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d9%be