کے پی حکومت کے پاس ایک ایجنڈا ہے کہ جلسہ اور ناچ گانا کہاں کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس صرف ایک ایجنڈا ہے کہ جلسہ کہاں کرنا ہے اور جلوس کہاں نکالنے ہیں، دھرنا کہاں دینا ہے اور ناچ گانا کہاں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کرتے کچھ نہیں صرف حکومتوں کو للکارتے ہیں لیکن اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتے ان کا کہنا تھا کہ حق تو یہ تھا کہ پنڈی تک پہنچتے لیکن کچھ روز قبل انکا سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہوا جس کے باعث پنڈی جانے سے گریزاں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آئے گی تو کے پی کے کو پرامن بنائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ محمود خان اچکزئی سے پوچھو کہ آپ کے والد نے کتنی جیل کاٹی ایمل ولی سے پوچھو آپ کے دادا نے کتنی جیل کاٹی ہے خان صاحب کو جیل میں ایک سال بھی نہیں ہوا اور وہ مگر مچھ کے آنسو رونے لگا ہے مرد حر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل کاٹی اور وہ سیاسی جیل تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں ہم نے فوج سے بات کرنی ہے دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے فوجی عدالتوں کا سامنا نہیں کرنا بات اگر آپ نے فوج سے کرنی ہے تو پھر فوجی ٹرائل برداشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پاس وسائل اور خزانے خالی ہو چکے ہیں۔
%da%a9%db%92-%d9%be%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%be%d8%a7%d8%b3-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a7%db%8c%d8%ac%d9%86%da%88%d8%a7-%db%81%db%92-%da%a9%db%81-%d8%ac%d9%84%d8%b3%db%81