کور کمانڈر کوئٹہ کی کراٹے چمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات

0

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  اسلام آباد: کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان نے کراٹے چمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے شاہ زیب رند کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شاہ زیب رند نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ نوجوان نسل کیلیے ایک مثبت مثال قائم کی۔

انھوں نے شاہ زیب رند کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہیں 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا۔ اس موقع پر شاہ زیب رند نے اپنی کامیابی قوم کے نام کرتے ہوئے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔


%da%a9%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%86%da%88%d8%b1-%da%a9%d9%88%d8%a6%d9%b9%db%81-%da%a9%db%8c-%da%a9%d8%b1%d8%a7%d9%b9%db%92-%da%86%d9%85%d9%be%d8%a6%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d8%b2%db%8c%d8%a8

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *