کراچی؛ چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد

0

  کراچی: منگھوپیرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں اورموٹرسائیکلوں کا سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیرپولیس نے خفیہ اطلاع پرالطاف نگرمیں کارروائی کرتےہوئےچاررکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا ملزمان الطاف نگر میں واقع خالی مکان میں موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان ولد نذیر احمد، عبدالباسط ولد علی بلال، زکریا ولد محمد اسحاق اورسلمان ولد فضل اکبرشامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سےغیر قانونی پسٹل، 2 موٹرسائیکلز، 2 موٹرسائیکلز کے چیچس اور مختلف پارٹس برآمد ہوئے گرفتار ملزمان سے برآمدشدہ ایک موٹر سائیکل اور ایک چیچس رسالہ اور کھارادر تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے جبکہ دیگر برآمدہ موٹرسائیکل، چیچس اور پارٹس،سامان بھی سرقہ شدہ موٹرسائیکلز کے ہیں جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتارملزمان چوری، چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پارٹس  کھول کر فروخت کرتے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c%d8%9b-%da%86%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%da%a9%d9%86%db%8c-%da%88%da%a9%db%8c%d8%aa-%da%af%db%8c%d9%86%da%af-%da%af%d8%b1%d9%81%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d8%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%ad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *