کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

0

  کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان عثمان علی، نواب خان، ذوالفقار اور غلام سرور کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رکشے اور موٹر سائیکلوں کا سامان، موٹر سائیکل کے انجن اور اسپیئر پارٹس برآمد کر لیے گئے۔

مزمان نے ابراہیم حیدری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری شدہ اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c%d8%9b-%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%82%d8%a7%d9%86%d9%88%d9%86%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%be-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%b1%db%8c%d8%af-%d9%88-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%ae

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *