ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں

0

  کراچی:  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں، جن میں کامیابی کی شرح 58.79 فیصد رہی۔

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کے سرکاری اعدادوشمار جاری کردیے،ایم ڈی کیٹ 2024 میں کامیابی کی شرح 58.79 فیصد رہی، جبکہ سندھ بھر سے ایم ڈی کیٹ کے 22 ہزار 3 سو 66 امیدوار کامیاب ہوئے۔ سندھ بھر سے ایم ڈی کیٹ 2024 میں 38 ہزار 41 امیدوار شریک ہوئے تھے۔

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم،دونوں امتحانی مراکز میں کل 12 ہزار 5 سو 72 امیدواروں نے حصہ لیا،کراچی کے دونوں مراکز سے ایم بی بی  ایس کے لیے اہل امیدواروں کی تعداد 6 ہزار 9سو47 ہے،جبکہ بی ڈی ایس کے لیے اہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 9سو 41  ہے۔

جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ، شہید بے نظیر آباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ ، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول ، پی ٹی ایس بس ٹرمینل لاڑکانہ  اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں ٹیسٹ منعقد ہوئے۔

 


%da%88%d8%a7%d8%a4-%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%b9%db%8c-%d9%86%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%da%88%db%8c-%da%a9%db%8c%d9%b9-2024-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%aa%d8%a7%d8%a6%d8%ac-%da%a9%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *