نیوکراچی میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 10 افراد زخمی
کراچی: نیوکراچی میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف جامعہ مسجد بلال کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور تیز دھار آلہ کے وار سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔
جنہیں ایدھی ایمبونس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں 55 سالہ اسلم ولد عبد الشکور،42 سالہ امجد ولد عبد الشکور، 25 سالہ سلمان ولد اسلم ،25 سالہ زاہد ولد غلام صدیق،28 سالہ سید عامرعلی ولد علی رضا، 25 سالہ وحید علی ولد روشن علی، 24 سالہ سورج علی ولد رانو خان،30 سالہ الہی بخش ولد صادق علی، 22 سالہ اختیارعلی ولدھمت علی اور 24 سالہ خورشید احمد ولد ظفر اللہ ہیں۔
ایس ایچ او نیوکراچی صنعتی ایریا سرفراز احمد کے مطابق جھگڑا بلال مسجد کے سامنے سبزی کا ٹھیلا ہٹانے پر مسجد کی انتظامیہ اور سبزی کا ٹھیلا لگانے والوں کے درمیان ہوا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
%d9%86%db%8c%d9%88%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%da%be%da%af%da%91%db%92-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%88%d9%86%da%88%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa