مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈراما رچایا جا رہا ہے، مشعال ملک

0

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹرن آؤٹ پہلے سے بھی کم رہا—فوٹو: فائل

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹرن آؤٹ پہلے سے بھی کم رہا—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی قوم پرست قابض حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں الیکشن کا ڈراما رچا رہی ہے اور الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے جو مبصرین موجود ہیں وہ بھی ایک ڈراما ہے۔

اسلام آباد میں مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈراما رچایا جا رہا ہے، جو کشمیریوں کا الیکشن میں ٹرن آؤٹ دکھا رہے ہیں وہ پہلے کی نسبت بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج تعینات ہے، 15 ممالک کے ڈپلومیٹس کو بلایا گیا ہے، کشمیر میں الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے جو مبصرین موجود ہیں وہ بھی ایک ڈراما ہے، ایسے الیکشن جو ہر چند سال بعد ہوتے ہیں کشمیریوں نے کبھی اس میں حصہ نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی امیدوار ہیں وہ بھارت نے پلانٹ کیے ہوئے ہیں، امیدوار کشمیریوں کے گھر جا کر کہہ رہے ہم یاسین ملک کو آزاد کرائیں گے، کشمیری ان کے لیے اپنے دروازے نہیں کھول رہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہی ٹریٹ کیا جائے، جس طرح فلسطین میں حالات چل رہے ہیں ویسے ہی کشمیر میں ہیں، کشمیر کا لال چوک آزادی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کشمیر میں ہورہی ہے، بابری مسجد گرا کر وہاں مندر بنایا گیا ہے، آر ایس ایس بم بنانے کی فیکٹری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا گیا ہے، یاسین ملک کو انڈیا پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ میں کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے، پورا جنوبی ایشیا اس جنگ کی زد میں ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہم مسئلوں کا حل پر امن طریقے سے چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جو صورت حال ہے، اس پر ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہاں پر الیکشن باڈی بنائی جائے اور انڈین ڈراما بےنقاب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی طرف سے اور کشمیری عوام کو بتانے کے لیے خط لکھا ہے، مختلف ممالک کے سفیروں کو میں نے سب لکھا ہے اور بتایا ہے کہ کشمیر کی ساری لیڈر شپ جیل میں ہے تو یہ کیسے الیکشن ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمہوریت اور انسانیت کی تو موت ہو رہی ہے، 5 لاکھ بھارتیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر دنیا خاموش ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیری صحافیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، میرے شوہر کو بھی جیل میں رکھا ہوا کیونکہ وہ کشمیر کی آزادی کا چہرہ ہیں، 3 ہزار  بھارتی فوجیوں کو مزید کشمیر پر مسلط کر دیا گیا ہے۔


%d9%85%d9%82%d8%a8%d9%88%d8%b6%db%81-%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d8%a7-%da%88%d8%b1%d8%a7%d9%85%d8%a7-%d8%b1%da%86%d8%a7%db%8c%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *