محکمہ موسمیات کی اکتوبر کے دوران ڈینگی پھیلنے کی وارننگ جاری

0

محکمہ موسمیات نے دسمبر تک موسمیان ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قرار دے دیا—فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے دسمبر تک موسمیان ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قرار دے دیا—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اکتوبر 2024 میں ممکنہ طور پر ڈینگی پھیلنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے اور خاص طور پر ملک کے بڑے شہرے میں زیادہ خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ خاص طور پر کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان سمیت پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں مون سون کے بعد کی بارشوں سے متاثر ہونے والے دوسرے علاقے بھی خطرے میں ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران ڈینگی بخار نے موسم برسات کے بعدآبادی کی صحت کو بری طرح متاثر کیا تھا۔

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک کا عرصہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، جس میں ماحولیاتی عوامل نمایاں کردار ادا کر تے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائ


%d9%85%d8%ad%da%a9%d9%85%db%81-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%a7%da%a9%d8%aa%d9%88%d8%a8%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%88%db%8c%d9%86%da%af%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *