سیف علی خان نے لڑکیوں سے تعلقات پر بیٹے ابراہیم کو کیا مشورہ دیا؟

0

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں لڑکیوں اور رشتوں کے حوالے سے مشورہ طلب کیا تھا۔

سیف علی خان نے بتایا کہ ابراہیم جاننا چاہتا تھا کہ اپنے تعلقات کو کب اور کتنی سنجیدگی سے لینا چاہیے جس پر سیف نے اسے مشورہ دیا کہ تعلقات کو ہمیشہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان کے بچے ان سے مختلف موضوعات پر مشورے لیتے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ایک پیدائشی پرفارمر ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اس میں یہ صلاحیت کہاں سے آئی ہے۔


%d8%b3%db%8c%d9%81-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d9%86%db%92-%d9%84%da%91%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%aa-%d9%be%d8%b1-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *