گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز
پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور گول اسکورنگ مشین کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
یورپی نیشنز کپ کے افتتاحی میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کروشیا کے خلاف اپنے کیریئر کا 900 واں گول اسکور کرکے انٹرنیشنل فٹبال میں 900 گول بنانے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔
میچ کے 34 ویں منٹ میں نونو مینڈس کے ڈیپ کراس سے جیسے ہی رونالڈو نے گول اسکور کیا وہ تیزی سے فیلڈ سے باہر آئے اور مسلمانوں کے انداز میں سجدہ کیا اور رونے لگے۔
مزید پڑھیں: 20 سال بعد فیفا کے معتبر ایوارڈ کی دوڑ سے میسی، رونالڈو سمیت بڑے نام باہر
پرتگال کے تمام کھلاڑیوں نے ایک منفرد سنگ میل عبور کرنے پر کسٹیانو رونالڈو کو گھیرے میں لے کر مبارک باد دی۔
مزید پڑھیں: پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا
واضح رہے کہ یورپی نیشنز کپ کے اس مقابلے میں پرتگال نے کروشیا کو دو صدر سے شکست دی۔
%da%af%d9%88%d9%84-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%86%da%af-%d9%85%d8%b4%db%8c%d9%86-%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7%d9%84%da%88%d9%88-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%a7%d9%85-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%a7%d8%b9%d8%b2