کوئٹہ کی ایک بڑی جامعہ کے قریب سے دو منشیات فروش گرفتار، دو کلوگرام آئس برآمد

0

 کوئٹہ: اے این ایف نے کوئٹہ کی ایک بڑی جامعہ کے قریب سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے دو کلوگرام آئس اور 40 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری ہے، کوئٹہ میں واقع ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلوگرام آئس اور 40 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

اے این ایف کے مطابق پشین کے رہائشی ملزم کو یونیورسٹی کے قریب واقع ہوٹل سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، پشین کے رہائشی دوسرے ملزم کو یونیورسٹی سے متصل رہائشی علاقے سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش دونوں ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں انسدادِ منشیات آپریشنز جاری ہیں، نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو محفوظ بنانے کیلئے قوم کا تعاون ناگزیر ہے۔


%da%a9%d9%88%d8%a6%d9%b9%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%81-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%af%d9%88-%d9%85%d9%86%d8%b4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *