کرپشن، بدعنوانی اور دھوکا دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

0

فوٹو : ایف آئی اے

فوٹو : ایف آئی اے

  کراچی: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن، بدعنوانی اور دھوکا دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مدثر مسعود کو یو اے ای سے گرفتار کر کے کراچی ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ملزم مدثر مسعود کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور گزشتہ 2 سال سے کرپشن کے مقدمے میں فیصل آباد زون کو مطلوب تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں، ملزم کو ایف آئی اے فیصل آباد زون کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔


%da%a9%d8%b1%d9%be%d8%b4%d9%86%d8%8c-%d8%a8%d8%af%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%da%be%d9%88%da%a9%d8%a7-%d8%af%db%81%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%82%d8%af%d9%85%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *