پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ
کراچی: پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (سابقہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ) نے ادارے کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاغذ کو مکمل طور ختم کرکے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کیا جائے گا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی میں تمام کام ای آر پی سسٹم کے ذریعے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آئی ٹی شعبہ کو جلد ای آر پی سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کردی،ائیرپورٹس اتھارٹی میں جلد ای آر پی سسٹم نافذ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9-%d8%a7%d8%aa%da%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%da%a9%d9%88-%d9%be%db%8c%d9%be%d8%b1-%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9