نافرمان بیٹے نے ماں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا

0

پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

سیالکوٹ میں ناخلف بیٹے نے ماں کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق سیالکوٹ سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو کال موصول ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ماں نے رہائشی مکان فروخت کیا تو بیٹے نے رقم کا مطالبہ کردیا۔ والدہ نے بیٹے کو سمجھایا کہ وہ ان پیسوں سے دوسرا مکان لینا چاہتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  پیسے نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو پیٹ اور ٹانگوں پر چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے خاتون کو ریسکیو کرکے اسپتال بھجوایا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔  خواتین وویمن سیفٹی ایپ اور چیٹ فیچر کے ذریعے بھی شکایت درج کروا سکتی ہیں۔


%d9%86%d8%a7%d9%81%d8%b1%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%92-%d9%86%db%92-%d9%85%d8%a7%da%ba-%da%a9%d9%88-%da%86%da%be%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%a7%d8%b1-%d8%b3%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *