باہرنکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو چھوڑوں گا نہیں، عمران خان کی تفتیشی افسر کو دھمکی

0

رہا ہوتے ہی چئیرمین نیب اور تفتیشی افسر کو عدالت لے جاؤں گا،عمران خان:فوٹو:فائل

رہا ہوتے ہی چئیرمین نیب اور تفتیشی افسر کو عدالت لے جاؤں گا،عمران خان:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: نیا توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عمران خان  نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس کےحوالے سے کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس پہنچے۔

عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسرمحسن ہاروں سے کہا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے۔ جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔ رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔  بانی پی ٹی آئی کی نیب کے تفتیشی افسر سے گفتگو کے دوران متعدد افراد موجود تھے۔

قبل ازیں نیا توشہ  خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 


%d8%a8%d8%a7%db%81%d8%b1%d9%86%da%a9%d9%84%d9%88%da%ba-%da%af%d8%a7-%d8%aa%d9%88-%d8%aa%d9%85%db%81%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%86%d8%a6%db%8c%d8%b1%d9%85%db%8c%d9%86-%d9%86%db%8c%d8%a8-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *