آج یوم دفاع پر دشمن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، گورنر سندھ

0

  کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم دفاع پر دشمن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نفرت کا بیانیہ بنانے والوں کو بتائیں گے کہ ہم سب ایک ہیں، پوری قوم سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اپنی افواج اور ان کے شہداء سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے ’ہرقدم ہے قوم کے دفاع کے لیے‘ کے عنوان سے گورنر ہاؤس میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

تقریب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، تقریب میں شہداء کی یاد میں ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کارپیٹ ہوگا اور فورسز کے بینڈ شہداء کے اہل خانہ کو سلامی پیش کریں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں پاکستان زندہ باد کا فلک شگاف نعرے بھی بلند کریں گے۔


%d8%a2%d8%ac-%db%8c%d9%88%d9%85-%d8%af%d9%81%d8%a7%d8%b9-%d9%be%d8%b1-%d8%af%d8%b4%d9%85%d9%86-%d8%b7%d8%a7%d9%82%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d9%85%d9%86%db%81-%d8%aa%d9%88%da%91-%d8%ac%d9%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *