190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

0

 راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کریں گے، اس دوران ریفرنس کے اہم ترین گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کی جائے گی

احتساب عدالت کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان ریاض گل اور چوہدری ظہیر عباس کریں گے جب کہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز ، عرفان بھولا، چوہدری نذر عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر وکلا صفائی جزوی جرح کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہیں ہوسکی تھی۔


190-%d9%85%d9%84%db%8c%d9%86-%d9%be%d8%a7%d8%a4%d9%86%da%88%d8%b2-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%9b-%d8%a8%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%b0-%d8%a8%db%8c-%d8%a8%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d8%b1%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *