کچے کے ڈاکوؤں نے خیبر پختونخوا کے ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کرلیا، 30 لاکھ تاوان کا مطالبہ
پشاور: کچے کے ڈاکوؤں نے خیبر پختونخوا کے ایک اور شہری کو اغوا کرکے 30 لاکھ تاوان طلب کرلیا، اہلخانہ نے تاوان کی ادائیگی کیلیے چندہ کرنا شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے کشمور سے خیبرپختونخوا کے علاقے ملاگوری سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور ارشد کو اغوا کرلیا۔
مغوی ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ارشد کی رہائی کے عوض 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھاکہ ہم غریب لوگ ہیں پیسے کہاں سے لائیں۔
ڈاکوؤں کو تاوان کی ادائیگی کے لیے مغوی ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ نے چندہ مہم شروع کردی ہے اور قبائلی ضلع خیبراور دیگر علاقوں میں چند ہ جمع کیا جارہا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مغوی ٹیکسی ڈرائیورارشد کے تین ننھے بچے اپنے باپ سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔
%da%a9%da%86%db%92-%da%a9%db%92-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%88%d8%a4%da%ba-%d9%86%db%92-%d8%ae%db%8c%d8%a8%d8%b1-%d9%be%d8%ae%d8%aa%d9%88%d9%86%d8%ae%d9%88%d8%a7-%da%a9%db%92-%d9%b9%db%8c%da%a9%d8%b3%db%8c