پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا

0

یہ میڈل میرے آنے والے بچے کیلئے ایک کھلونا ہے، برطانوی اتھلیٹ (فوٹو: سی این این)

یہ میڈل میرے آنے والے بچے کیلئے ایک کھلونا ہے، برطانوی اتھلیٹ (فوٹو: سی این این)

فرانس کے شہر پیرس میں جاری پیرا اولمپکس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرچر جوڈی گرنہم نے حاملہ ہونے باوجود تمغہ جیتنے والی پہلی اتھلیٹ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرا اولمپکس میں برطانوی اتھلیٹ نے ہفتہ کو انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے آرچر جوڈی گرنہم نے بتایا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش آمد کی منتظر ہیں اور 7 ماہ کی حاملہ ہیں اور یہ میڈل میرے آنے والے بچے کیلئے ایک کھلونا ہے۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میں شریک یوگنڈا کی اتھلیٹ کو بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

رپورٹ کے مطابق 31 سالہ تیر انداز رواں سال کے آخر میں دوسرے بچے کی توقع کررہی ہیں، وہ اس سے پہلے ایک بیٹے کرسچن کی والدہ ہیں، گزشتہ ہفتے صحت میں خرابی کے باعث انہیں مقابلوں سے باہر کردیا تھا تاہم متاثر کن صحتیابی پر انہیں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرینہم اور انکے ساتھی ناتھن میکوین نے ٹیم مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں ایران کو 155-151 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

paris, france september 02 jodie grinham and nathan macqueen of team great britain compete during the mixed team compound open quarterfinal match on day five of the paris 2024 summer paralympic games at esplanade des invalides on september 02, 2024 in paris, france photo by alex slitzgetty images

گرنہم پیرا اولمپک گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی حاملہ خاتون ہیں جنہوں نے انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈل اپنے نام کیا۔

Gold medalist Jodie Grinham and Nathan MacQueen of Team Great Britain celebrate during the medal ceremony of the Mixed Team Compound Open Gold Medal Match 114 on day five of the Paris 2024 Summer Paralympic Games at Esplanade Des Invalides on September 02, 2024 in Paris, France


%d9%be%db%8c%d8%b1%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d9%84%d9%85%d9%be%da%a9%d8%b3%d8%9b-7-%d9%85%d8%a7%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d9%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *