ندا ڈار 2 ماہ بعد نیند سے جاگ گئیں! بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دے ڈالی
قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے 4 ستمبر کو 2 ماہ بعد ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی جیت پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کرکے تنقید کی زد میں آگئیں۔
بھارت نے 29 جون کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ جس کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنے کیرئیر کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔
قومی ٹیم ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے بھارت کی جیت کے 2 ماہ بعد مبارکباد کا پیغام دیا تو شائقین و فینز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ویمن کرکٹر نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
مزید پڑھیں: ندا ڈار کو ویمنز ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیتنے پر مبارکباد! روہت شرما اور ویرات کوہلی نے عالمی کرکٹ میں بےپناہ اہم کردار ادا کیا، آپ کی قیادت، مہارت، اور لگن نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا، ریٹائرمنٹ مبارک ہو، لیجنڈز۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ فاطمہ ثنا کو گرین شرٹس کی کپتانی کریں گی
دوسری جانب دو ماہ بعد مباکباد دینے پر ایک مداح نے پوچھا، ‘برو 2 مہینے سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ آپ سو رہے ہیں یا کیا؟’، ایک اور مداح نے حیرت سے پوچھا کہ کیا وہ ایک پرانا انٹرنیٹ براؤزر استعمال کر رہی ہے، ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پوسٹ کیا تھا کیا میڈم؟۔
مزید پڑھیں: یوراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل
دوسری جانب ویمنز ایشیاکپ 2024 کے سیمی فائنل میں ٹیم کی شکست کے بعد ندا ڈار کو ویمن ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ فاطمہ ثنا کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔
%d9%86%d8%af%d8%a7-%da%88%d8%a7%d8%b1-2-%d9%85%d8%a7%db%81-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%86%db%8c%d9%86%d8%af-%d8%b3%db%92-%d8%ac%d8%a7%da%af-%da%af%d8%a6%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9