سپریم کورٹ: فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 12 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 12 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عرفان سعادت، نعیم اختر افغان، جسٹس بلال حسن بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے اپنی الگ الگ پریس کانفرنسز میں اعلی عدلیہ کے ججز پر تنقید کی تھی بعد ازاں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔
%d8%b3%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%85-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84-%d9%88%d8%a7%d9%88%da%88%d8%a7-%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa-%da%a9%db%8c%d8%b3-12