دلجیت دوسانجھ نے 10 شہروں پر مشتمل نئے ’دل لومناٹی‘ ٹور کا اعلان کردیا
ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ’دل-لومناٹی‘ ٹور کا اعلان کیا ہے جو 10 شہروں پر مشتمل ایک بڑا کنسرٹ سیریز ہوگا۔
یہ ٹور لاکھوں شائقین کو بھارت کے مختلف شہروں میں محظوظ کرے گا، اور اسے کنسرٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ دلجیت نے اس اعلان کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’آگئے دوسانجھاں والا‘۔
یہ ٹور 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد کنسرٹ کا انعقاد حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی جیسے شہروں میں کیا جائے گا۔
دلجیت دوسانجھ نے اس ٹور کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پرفارم کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر ہے، دنیا بھر میں کامیاب شوز کے بعد، اپنے وطن میں پرفارم کرنا ان کے لیے بہت خاص ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پرفارم کرنا ان کے کیریئر کا اہم لمحہ ہے، اور یہ کنسرٹ شائقین کے لیے یادگار ہوگا۔
%d8%af%d9%84%d8%ac%db%8c%d8%aa-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%a7%d9%86%d8%ac%da%be-%d9%86%db%92-10-%d8%b4%db%81%d8%b1%d9%88%da%ba-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%b4%d8%aa%d9%85%d9%84-%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%af