تاریخی فتح؛ بنگلادیشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

0

 کھلاڑیوں کو پھولوں اور مٹھائیوں کیساتھ اعلیٰ حکام نے ویلکم کیا (فوٹو: فائل)

کھلاڑیوں کو پھولوں اور مٹھائیوں کیساتھ اعلیٰ حکام نے ویلکم کیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد بنگلادیشی ٹیم کو وطن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈھاکا ائیرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے حکام نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں کا پھولوں اور مٹھائیوں سے استقبال کیا گیا۔

بنگلادیشی ٹیم نے 2 گروپوں میں کراچی سے بنگلادیش کے راستے دبئی اور پھر دوحا کا سفر کیا تاہم آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیم کے ہمراہ وطن جانے کے بجائے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟

نجم الحسن شانتو کی کپتانی میں پاکستان کو شکست دینے والی بنگال ٹائیگرز کی اگلی سیریر بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل ہے جو 19 ستمبر سے چنئی میں شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا نے شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بنگلادیش کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سٹینڈنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔بنگلادیش نے 3 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں جبکہ 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلسل 5 ٹیسٹ ہار کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں محض ویسٹ انڈیز سے اوپر ہے۔


%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae%db%8c-%d9%81%d8%aa%d8%ad%d8%9b-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7%d8%af%db%8c%d8%b4%db%8c-%d9%b9%db%8c%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d9%88%d8%b7%d9%86-%d9%be%db%81%d9%86%da%86%d9%86

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *