اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجکیشنزبرآمد
اسلام آباد: کسٹمز کے عملے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجیکشنز برآمد کرلیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے 9 ہزار ممنوعہ انجیکشنزboostin قبضے میں لےلیے۔ممنوعہ انجیکشنز کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ممنوعہ انجیکشنزدوحہ سے آنے والے مسافروں سے برآمد ہوئے جو جدہ سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے۔ کسٹمز حکام نے ممنوعہ انجیکشنز کے حوالے سے مسافروں سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d9%81%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%b3%db%92-%da%a9%d8%b1%d9%88%da%91