گورنر سندھ نے ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک سے معاہدے کا اختیار دیگر افسران کو دے دیا
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت سندھ کے دو سینئر افسران کو ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک سے معاہدہ پر دستخط کرنے کا اختیار دینے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
سینئر افسران ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک سے ایم او یوز پر دستخط کرنے کے مجاز تصور ہوں گے ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک معاہدہ کے تحت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرے گا اس معاہدہ کے تحت 440 ملین ڈالرز متوقع ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس فنڈز سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر ہوگی اور انشاء اللہ سیلاب متاثرین جلد اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔
%da%af%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%b1-%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d9%86%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b4%db%8c%d8%a6%d9%86-%da%88%db%8c%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d9%85%d9%86%d9%b9-%d8%a8%db%8c%d9%86%da%a9-%d8%b3%db%92